ابنا: بھارت کے ریٹائر فوجی کمانڈر اور شمالی کمان کے سابق سربراہ نے طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیرینہ تنازع کو سیاسی و سفارتی سطح پر ہی حل کیا جاسکتا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر جنگ بھی ایک متبادل ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران تنازع کشمیر آفسپا قانون اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل( ر) بی ایس جسوال نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا مسئلہ کشمیر طاقت اور جنگ کے ذریعہ قابل حل نہیں ہے اسے سیاسی اور سفارتی سطح کے اقدامات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ہاں ضرورت پڑنے پر اس کا متبادل طاقت ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404841
بھارت کے ریٹائر فوجی کمانڈر اور شمالی کمان کے سابق سربراہ نے کہا مسئلہ کشمیر صرف سیاسی اور سفارتی طریقہ سے قابل حل ہے۔